نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر ہندو بستیاں بسانے کی سازش کررہے ہیں،نورالباری

{AF}noor ul bariنریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر ہندو بستیاں بسانے کی سازش کررہے ہیں،نورالباری{/AF}

 قائمقام امیر جماعت اسلامی نورالباری کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نام کھلا خط اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالبار ی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نام کھلا خط تحریرکیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’اس کامیابی نے آپ کو موقع فراہم کیا ہے کے آپ پاکستانی قوم کی قیادت فرمائیں اور ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی، وقار و استحکام کے لئے بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اہل کشمیر آپ کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ جناب وزیر اعظم! میں آ پ کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اورحریت پسند عوام کے مسلمہ حق خود ارادیت کی جدو جہد ( جو فی الحقیقت تحریک تکمیل پاکستان ہے )کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں جو اپنی تاریخ کے نازک ترین موڑ پر ہے بلکہ’’اب یا کبھی نہیں‘‘ کی کیفیت میں ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیلی طرزپرمقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ہندو بستیاں بسانے کی سازش کر رہا ہے ۔ اقوام متحدہ نے ستر برس میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر رپورٹ سامنے لائی ، اس رپورٹ کو بنیاد بنا کر ہندوستان کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے ایک عالمی سفارتی مہم کا اہتمام کیا جائے اور اہم دارالحکومتوں میں مسئلہ کشمیر پرتوجہ مرکوز کی جائے ۔کشمیر کے نہتے عوام بجا طور پر آپ کی قیادت اور حکومت پاکستان سے توقع رکھتے ہیں کہ کشمیرکے حوالے سے ایک قومی امنگوں کی ترجمان اور پرو ایکٹو پالیسی ،جو قائداعظم کی کشمیر پالیسی سے ہم آہنگ ہو ،تشکیل دے گی اور کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور دیگر تمام پہلوؤں سے بھر پور پشتی بانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ہمیں توقع اور اعتماد ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی حکومت کے قیام اور مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کے لئے آپ فعال اور مؤثر کردار ادا فرمائیں گے‘‘۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر