جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اﷲ کا پیغام پہنچائیں،نورالباری

{AF}noor ul bariجماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اﷲ کا پیغام پہنچائیں،نورالباری {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی کا ویژن لے کر نکلے ہیں جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اﷲ کا پیغام پہنچائیں،عوامی مسائل کے ترجمان بنیں ،بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،مغربی تہذیبی یلغار کو روکنے کے لیے اسلامی تہذیب عام کریں،قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں خود بھی قرآن وسنت پر عمل پیرا ہوں اور اپنے عزیزوں ،محلہ داروں کو بھی قرآن وسنت کی دعوت سے جوڑیں ،اﷲ تعالیٰ نے ہمیں بہترین امت بنایا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ وہ نیکیوں کا حکم دیتی ہے اور برائیوں سے منع کرتی ہے جب اس کو اقتدار ملتا ہے وہ نظام صلواۃ قائم کرتی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لیڈر شپ سیمینار کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہا کہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان نے اگر نہ پڑھا تو اس کا حشر سابق سوویت یونین سے برا ہو گا ،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں کی یہ جدوجہد مبنی بر حق اور جائز ہے ،اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان خود اقوام متحدہ میں جا کر کشمیر اور پاکستان کا مقدمہ پیش کریں اس موقع کو ضائع نہ کیا جائے ،سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ ویژن 2030میں دئیے گئے اہداف کے حصول کے لیے دن رات ایک کریں سارے نظام فیل ہو چکے ہیں دنیا ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ نظام اسلام کے پاس ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر