جماعت اسلامی کے کارکن شعوری طور پر دین کے ابلاغ اور قیام کی جدوجہد میں مصروف ہیں،نورالباری

{AF}noor ul bariجماعت اسلامی کے کارکن شعوری طور پر دین کے ابلاغ اور قیام کی جدوجہد میں مصروف ہیں،نورالباری {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اﷲ کے دین کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے اس لیے اس کے کارکن نہ کبھی مایوس ہوتے ہیں اور نہ ہی وہ تھک ہار کر بیٹھنے میں عافیت محسوس کرتے ہیں جماعت اسلامی کے کارکن شعوری طور پر دین کے ابلاغ اور قیام کی جدوجہد میں مصروف ہیں اور زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،اﷲ کے دیئے ہوئے نظام کے قیام کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،اﷲ نے عوامی مسائل کا حل قرآن میں بیان فرمایا ہے ،ہم جب تک قرآن وسنت پر عمل پیرا نہیں ہوں گے مسائل کا شکار رہیں گے ،اﷲ نے ہمیں اس مقصد کے لیے پیدا کیا تھا کہ ہم اس کی بندگی کریں اور پوری دنیا کی مخلوق کو اﷲ کی بندگی کی دعوت دیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم، امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد محمد یاسین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر وہ قوم جو چاقوسے ڈرتی ہے وہ مارشل قوم نہیں تھی لیکن اﷲ کے بھروسے پر انہوں نے جہاد آزادی شروع کیا تو 8لاکھ فوج کو عملاً نہتے ہونے کے باوجود شکست سے دوچار کردیا یہ الگ بات ہے کہ آزادی کی منزل ابھی حاصل نہیں ہوئی لیکن قابض بھارتی فوج کو تگنی کاناچ نچوا دیا ،انہوں نے کہاکہ ہم اﷲ کے بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی غلامی میں دینا چاہتے ہیں جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کو لے کرنکلی ہے جماعت اسلامی لوگوں کو خیر کی طرف بلاتی ہے برائی سے روکتی ہے اور ایک ایسامعاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے جس میں لوگ ایک دوسرے کو بھائی سمجھیں ان کے حقوق کا خیال رکھیں غریبوں کی مدد اور بے سہاروں کا سہارا بنیں ،ظالموں کو ظلم سے روکیں اور نظام عدل قائم کریں تا کہ ہر خاص و عام کو انصاف مل سکے تھانہ کلچر کا خاتمہ کرے ،سرکاری دفاتروں کو عوام کا خادم بنائے کریشن کرنے والوں کو الٹا لٹکائے اور غریب کی مدد کرے ،انہوں نے کہاکہ عوام جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں تا کہ ہم سب مل کر ایسا معاشرہ تشکیل دیں جو اسلامی معاشرہ ہو اور ظلم کا خاتمہ ہو ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر