{AF}
ہندوستان جذبہ آزادی کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ،غلام محمد صفی{/AF}
اسلام آباد( پ ر) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ ہندوستان جذبہ آزادی کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ،مقبوضہ وادی کو ایک کھلی جیل بنا کر انسانیت کا قتل عام کیا جارہا ہے ان سارے حربوں کے باوجود جب کشمیری آزادی کے نعرے سے باز نہ آئے تو نریندر مودی نے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی نئی سازش شروع کی ہے کشمیری متحد اور متفق ہو کر اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے ،اہل کشمیر پاکستان کی نئی حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ مشاورت سے ایسی کشمیر پالیسی تشکیل دیں گے جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر بھارت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا موقع فراہم کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام لیڈر شپ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل طرز کی بستیاں بسانا چاہتا ہے جن کو کوئی بھی کشمیری قبول نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ خود ہندوستان کی طرف سے ایسے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جن کے نتیجے میں ہندوستان کے خلاف نفرت میں اور اضافہ ہو جاتا ہے 35اے کے خاتمے کے خلاف بھارت نواز پارٹیاں بھی حریت قیادت کے موقف کی ہمنوا ہو چکی ہیں جو تحریک آزادی کشمیر میں بڑی پیش رفت ہے ۔