پاکستان کی نئی حکومت کشمیر کمیٹی کاچیئرمین قائدین حریت اور کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد ایسی شخصیت کو بنائے جو مسئلہ کشمیر سے آگاہ ہو،نورالباری

{AF}noor ul bariپاکستان کی نئی حکومت کشمیر کمیٹی کاچیئرمین قائدین حریت اور کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد ایسی شخصیت کو بنائے جو مسئلہ کشمیر سے آگاہ ہو،نورالباری {/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر نازک مراحل سے گزر رہی ہے پاکستان کی نئی حکومت پارلیمانی خصوصی کشمیر کمیٹی کاچیئرمین قائدین حریت اور کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد ایسی شخصیت کو بنایا جائے جو مسئلہ کشمیر سے آگاہ بھی ہو اور اس کی تحریک آزادی کشمیر سے کمٹمنٹ بھی ہو ،خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں کوئی بھی معاشرہ خواتین کے مثبت کردار کے بغیر ترقی اور خوشخالی کی منزل طے نہیں کرسکتا اور نہ ہی اصلاح معاشرہ خواتین کی شرکت کے بغیر ممکن ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر حلقہ خواتین کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء نورالباری نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے بھی خطاب کیا ،خواتین کی شوری ٰ کے اجلاس سے نائب امراء مشتاق ایڈووکیٹ،شیخ عقیل الرحمان،راجہ جہانگیر خان،ارشد ندیم ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم،ڈپٹی سیکرٹری قاضی شاہد حمید،سیکرٹری حلقہ مہاجرین پاکستان سردار جاوید خان ،حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل شمیم حنیف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خواتین کے کام کا جائزہ لیا گیا اور ویژن 2030کے مطابق آئندہ کے اہداف طے کیے گئے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ خواتین ہمارے معاشرے کی بنیادی اکائی ہیں معاشرے کی اصلاح اور سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کے دائرہ عمل کو نظر انداز نہ کیا جائے خواتین آبادی کا 50فیصد ہیں اگر فریضہ اقامت دین اور اسلامی انقلاب کے لیے 50فیصد خواتین کا حصہ نہیں ہوگا تو انقلاب کی منزل کیسے حاصل ہو گی ،وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ خواتین اسلامی انقلاب کے لیے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے دعوت کو پھیلائیں او ر تنظیم کے دائرے کو وسعت دیں ،جب تک گلی گلی ،محلے محلے دعوت نہیں پھیلے گی اس وقت تک تبدیلی کیسے آئے گی دین مرد وزن سے یکساں تقاضا کرتا ہے کہ وہ ان تک پہنچایا جائے ان تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین میں کام کے درجنوں عنوان موجود ہیں خواتین اپنے دائرے میں ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائیں حلقہ خواتین کی ذمہ داری ہے کہ دعوت ، اقامت دین اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کریں ہمارے پاس دعوت کے علاوہ اسلامی انقلاب کے لیے اور کوئی راستہ نہیں ہے جماعت اسلامی نے دعوت ہی کو انتخاب کے لیے منتخب کیا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر خواتین صعبتیں برداشت کررہی ہیں آسیہ اندرابی اور دیگر خواتین ہندوستانی جیلوں میں قید و بند کی مشکلات برداشت کررہی ہیں اور ان کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کامیابی سے منزل کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر کی خواتین کردار ادا کررہی ہیں اسی طرح آزاد خطے کی خواتین بھی اپنا کردار کو موثر اور فعال بنائیں انہوں نے کہاکہ ہندوستان 35Aختم کر کے مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے پاکستان کی نئی حکومت سے کشمیریوں کو بجا طور پر توقعات وابستہ ہیں حکومت پاکستان موثر کشمیر پالیسی کا احیاء کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر