{AF}
کابینہ کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں،نورالباری {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ کابینہ کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں،ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے لوگوں کو سفری سہولیات میسر آئیں،کرایہ میں کمی کے ساتھ ساتھ ایسا کنٹرول سسٹم بھی بنایا جائے جو پبلک ٹرانسپورٹ کا مائینہ کرکے بہتر بنائے ،غیر معیاری گاڑیوں کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں ا س کے تدارک کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ سڑکوں کو بہتر کیا جائے،آزادکشمیر کی وہ تمام شاہرائیں جو پنجاب،خیبر پختوانخواہ کے ساتھ لنک کرتی ہیں آئے روز ڈاکوں لوٹ مار کرتے ہیں حکومت پاکستان ان شاہراؤں پر سیکورٹی کا اہتمام کرے ،سیاحت ٹرانسپورٹ کا حصہ ہے محکمہ سیاست سیاحوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے تا کہ ٹور ازم کے ذریعے خطہ خوشخالی کی جانب گامزن ہو،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،نورالباری نے کہاکہ نیلم جہلم پراجیکٹ کی وجہ سے ماحولیات پر اثرات موسمیاتی تبدیلیوں بارے رپورٹ وزیر اعظم پاکستان کو پیش کی جائے ،وزیر اعظم پاکستان اور واپڈا کے اعلیٰ حکام مظفرآباد کا دورہ کر کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے خود مشاہدہ کر کے اقدمات کو یقینی بنائیں ،نورالباری نے کہاکہ ڈیڑھ ارب روپے جو مصنوعی جھیلوں کے لیے بینکوں میں رکھے گے ہیں فی الفور ان فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ نیلم جہلم پروجیکٹ پر کشمیری فخرکرتے ہیں جس کی وجہ سے 969میگاواٹ بجلی پیدا ہو کر نیشنل گرٹ میں شامل ہو چکی مگر اس پراجیکٹ کی وجہ سے مظفرآباد میں پانی کی کمی کا فوری حل تلاش کرنا چاہیے ماکڑی کے مقام پر پانی کی کی شدید قلت ہے پانی ذخیرہ کرنے کے لیے چھوٹی چھوٹی جھیلیں بنائی جائیں تا کہ پانی ،ماحولیات پر اثرات کا تدارک کیا جائے ۔