پاکستان کی نئی حکومت کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر پالیسی تشکیل دے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiپاکستان کی نئی حکومت کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر پالیسی تشکیل دے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر پالیسی تشکیل دے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے حکومت پاکستان کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کرے اور ہندوستان کو یہ پیغام دے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے،بھارت مسلم تشخص کو ختم کرنے کی سازش کررہا تھا عوامی دباؤ کے تحت بھارت نواز پارٹیوں نے بھی حریت قائدین کا موقف اختیار کیا ،جموں میں سینکڑوں وکلاء نے 35Aختم کرنے کے خلاف سخت موقف اختیار کیا جس میں بی جے پی کے لوگ بھی شامل ہیں اس سے بھارت کے عزائم ناکام ہوں گے ،مشاق احمد وانی اور ڈاکٹر عبدالاعلیٰ مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مشاق وانی اور ڈاکٹر عبدالاعلیٰ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر غلام محمد صفی،محمود ساغر،یوسف نسیم،رفیق ڈار،عثمان عتیق،فیض نقشبندی،پرویز،ملک مجید،انجینئر مشتاق محمود،عبدالحمید لون،بشیر عثمانی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تعزیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اور قائدین نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں اور کررہے ہیں ہم شہداء اور مجاہدین کی قربانیوں اور ان کے مشن کے وارث ہیں آخری بھارتی فوج کے انخلاء اور کشمیر کی مکمل آزادی تک ان کی پشتیبانی کا حق ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کئی مراحل سے گزری ایک مرحلہ 1947کا تھا اس مرحلے پر مسلم کانفرنس تقسیم ہوئی اور قائدین ہجرت پر مجبور ہوئے لیکن میں سلام پیش کرتا ہوں ان قائدین اور مجاہدین کو جو اس مرحلے پر بھی ڈٹے رہے اور مظالم کا سامنا کیا پھر مسلح جدوجہد کا مرحلہ آیا اس میں بھی کشمیریوں نے بھارتی فوج کو ناکو چنے چبوائے ،آج تحریک آزادی کشمیر نازک مرحلے سے گزر رہی ہے ان شاء اﷲ اس میں بھی کشمیری سرخرو ہوں گے نریندر مودی اور اس کے اقدامات نے کشمیریوں کو ایک بار پھر جمع کر دیاہے جموں وادی ،لداخ کے عوام نریندر مودی اور اس کی پالیسیوں کے خلاف متحد ہو چکے ہیں 35Aہندوستان کے گلے پڑھ چکی ہے یہ کشمیریوں کی بہت بڑی پیش رفت ہے کہ سب کشمیری ایک ہی موقف کا اظہار کررہے ہیں اگر ہندوستان نے جنوری میں جو ایک سازش کے تحت یہ تاریخ رکھی گئی ہے چونکہ جنوری میں مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری ہوتی ہے لوگوں کا گھر وں سے نکلنا مشکل ہوتا ہے اس موقع پر 35اے ختم کیا جائے تا کہ لوگ نہ نکل سکیں اس سازش کے خلاف کشمیری مہاجرین اور آزادخطے کے عوام سیالکوٹ سے سرحد عبور کریں گے اور اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے اس کے لیے ہوم ورک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے حکمرانوں سے گلہ ہو سکتا ہے لیکن ریاست پاکستان اور پاکستان کے عوام سے کوئی گلہ نہیں ہے مقبوضہ کشمیر کے ہر قبرستان میں یہاں کا شہید مدفون ہے اس موقع پر حریت قائدین نے متفقہ طور پر کہا کہ آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار نہ کیا جائے بلکہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اب ان کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے فیصلہ کن حکمت عملی بنائی جائے قائدین حریت نے کہاکہ عبدالرشید ترابی اور جماعت اسلامی کا اس تحریک میں قائدانہ کردار ہے پوری قوم ان کے اس کردار کی تحسین کرتی ہے اور ہمیں توقع ہے کہ عبدالرشید ترابی ہماری پشتیبانی جاری رکھیں گے اسمبلی کے اندر ہماری ترجمانی کررہے ہیں اور امید ہے کہ مزید کردار کو فعال بنائیں گے مہاجرین کے مسائل سمیت دیگر مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ،آخر میں مشتاق احمد وانی ڈاکٹر عبدالاعلیٰ سمیت شہداء کے لیے دعا کی گئی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر