{AF}
نبی ﷺ کی شان میں گستاخی پوری امت کی غیرت اور حمیت کو چیلنج ہے ،نورالباری {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ نبی ﷺ کی شان میں گستاخی پوری امت کی غیرت اور حمیت کو چیلنج ہے ،ہالینڈ کا کردار افسوس ناک ہے ،پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان ہالینڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ شدید احتجاج ریکارڈ کروائیں،حضور ﷺ جان مال ،والدین اور اولاد سے مقدم اور مقدس ہیں آزادی رائے کے نام پر ناموس رسالت ؐ پر حرف نہیں آنے دیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ امریکہ کا ترکی کے ساتھ رویہ مسلم دشمنی پر مبنی ہے اہل کشمیر اور پاکستان ترک حکومت کے ساتھ ہیں 1923میں ترکی سلطنت عثمانیہ لانے کا تسلسل ہے اردگان اس وقت پوری امت کا لیڈر ہے امریکہ سمیت مغرب اس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ہم مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مشکل مرحلے پر ترک بھائیوں اور اردگان کا ساتھ دیں ترکی کی معیشت مضبوط کرنے کے لیے ڈالر کے مقابلے میں لیرا خریدیں ،ترکی کی معیشت مضبوط ہو گی تو وہ دشمن کا مقابلہ کرسکے گا پوری امت اردگان کی پشت پر کھڑی ہو تا کہ امریکی سازش کو ناکام بنایا جا سکے ۔