انسانوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے،جماعت اسلامی اﷲ کی رضا کے لیے عوام کی خدمت عباد ت سمجھ کر کرتی ہے ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidانسانوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے،جماعت اسلامی اﷲ کی رضا کے لیے عوام کی خدمت عباد ت سمجھ کر کرتی ہے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

برمنگھم(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ انسانوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے،جماعت اسلامی اﷲ کی رضا کے لیے عوام کی خدمت عباد ت سمجھ کر کرتی ہے ،آزاد خطے میں جو بھی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتا ہے وہ ہمارے لیے بڑا اثاثہ ہے ،جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی کے لیے ویژن 2030لے کر میدان میں نکلی ہے تارکین وطن ہمارے اس ویژن میں رنگ بھرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا مثبت کردار ادا کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئریٹی ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،نائب صدر خواجہ سلمان،ظفر انور،برمنگھم کی لارڈ میئر سمیت دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرخالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہا ہے 8لاکھ قابض افواج جدید ترین اسلحہ سے لیس کا مقابلہ بچیاں ننھے ہاتھوں میں پتھر لے کر کررہی ہیں ہندوستان کے تمام استعماری ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں اب نریندر مودی نے گورنر راج اور عدالتی فیصلوں سے تحریک کے خلاف سازشیں شروع کی ہیں 35Aختم کر کے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے تارکین وطن بھارت کو بے نقاب کریں حکومت پاکستان مسئلہ کو عالمی فورمز پر اٹھائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر