{AF}
پاکستان کے استحکام اور بقا کے لیے نظریہ پاکستان یعنی اس کے اسلامی اور جمہوری تشخص کو مستحکم کرنا ضروری ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
پاکستان کے استحکام اور بقا کے لیے نظریہ پاکستان یعنی اس کے اسلامی اور جمہوری تشخص کو مستحکم کرنا ضروری ہے،عبدالرشید ترابی خدا نخواستہ نظریاتی انحراف کسی اور سانحہ کا باعث بن سکتا ہے،نئی حکومت قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کا احیاء کرے،آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے عوام اور حکومتوں کو با اختیار اور با وسائل بنانے کا جو عمل گزشتہ حکومت نے شروع کیا تھا اسے مزید آگے بڑھانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت اٹھا نہ رکھیں گے تا کہ ریاست کے یہ آزاد خطے ایک رول ماڈل کی حیثیت سے اپنا بھرپور کردارادا کر سکیں مظفرآباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور بقا کے لیے نظریہ پاکستان یعنی اس کے اسلامی اور جمہوری تشخص کو مستحکم کرنا ضروری ہے،خدا نخواستہ نظریاتی انحراف کسی اور سانحہ کا باعث بن سکتا ہے،نئی حکومت قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کا احیاء کرے، پاکستانی قوم کو یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے ان لاکھوں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اسلام اور قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دیں ، مصور پاکستان علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ بصیرت اور مدبرانہ حکمت عملی کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی جدوجہد کے نتیجے میں مدینہ طیبہ کی اولین اسلامی ریاست کے چودہ صدیوں بعد خالصتاـ ً اسی نظریہ کی بنیاد پر ایک عظیم اسلامی مملکت قائم ہوئی لیکن 1971ء کے اس تاریخی سانحہ کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسمبلی سیشن سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر قرار داد پیش کی جو ایوان نے منظور کی ،انہوں نے کہاکہ نظریہ پاکستان سے بے وفائی اور آمریت کی بے تدبیریوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا ۔ یہ بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ بنگلہ دیش کے قیام میں حکومت ہندوستان نے کھلے اور چھپے ہر انداز سے پاکستان دشمن عناصر کی حمایت کی اور سقوط ڈھاکہ کے بعد اندرا گاندھی نے فخر سے اعلان کیا کہ آج دو قومی نظریہ خلیج بنگال کی نذر کر دیا ہے اور موجودہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے اپنے گزشتہ دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر کھلم کھلا مکتی باہنی کے ایک رضا کار کی حیثیت سے پاکستان توڑنے کی مہم میں اپنی شرکت کا برملا اظہار کر کے بقیہ پاکستان کے بارے میں اپنے عزائم کا اظہار کیا ۔ اس لیے ایوان پاکستانی قیادت کو خبر دار کرتا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور بقا کے لیے نظریہ پاکستان یعنی اس کے اسلامی اور جمہوری تشخص کو مستحکم کرے۔خدا نخواستہ نظریاتی انحراف کسی اور سانحہ کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات میں تمام کامیاب ہونے والے ممبران کو مبارک بادپیش کرتا ہوں اورکشمیری توقع رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لیے مدبرانہ کردار ادا کریں گے اور نو منتخب حکومت سے بھی یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ اعلیٰ جمہوری روایات اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپوزیشن کے تحفظات کا ازالہ کریں گے۔ عمران خان کی قیادت میں نئی حکومت کو مبارک بادپیش کرتے ہوئے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھے گی اور قائد اعظم کی دی گئی کشمیر پالیسی کے احیاء کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی ۔بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے ریاست کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھارتی مذموم کاوشوں کا توڑ کرنے کے لیے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کو متحرک کرے گی۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کونسل کی کشمیر پر جامع رپورٹ کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے چیئرمین جناب زید زاہد الحسن کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے بہت تفصیل سے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کی ۔انہوں نے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتاریو گورٹرس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس رپورٹ کی بھرپور تائید و توثیق کرتے ہوئے بھارتی جارحیت بے نقاب کی ،یہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ اس جامع رپورٹ کی روشنی میں ایک بھرپور بین الاقوامی سفارتی مہم کا اہتمام کیا جائے ۔ جو بھارتی مظالم ختم کرنے کے ساتھ ساتھ تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کا ذریعہ بنے نئی حکومت سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے عوام اور حکومتوں کو با اختیار اور با وسائل بنانے کا جو عمل گزشتہ حکومت نے شروع کیا تھا اسے مزید آگے بڑھانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت اٹھا نہ رکھیں گے تا کہ ریاست کے یہ آزاد خطے ایک رول ماڈل کی حیثیت سے اپنا بھرپور کردارادا کر سکیں ۔ انہوں نے کاکہا کہ ریاست جموں وکشمیر کے عظیم سکالر اور سینئر صحافی جناب ڈاکٹر شجاعت بخاری کے بھارتی ایجنسیوں کے ذریعہ بیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی شہادت اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتاہوں ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس قتل کی تحقیق کر کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔