کوٹلی شہر میں واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے کمیشن تشکیل دے کر کوتائی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے،رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodکوٹلی شہر میں واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے کمیشن تشکیل دے کر کوتائی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے،رفعت عزیز {/AF}

کوٹلی شہر میں واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے کمیشن تشکیل دے کر کوتائی کرنے والوں کا احتساب کیا جائے،رفعت عزیز مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ کوٹلی شہر میں واٹر سپلائی جیسے بڑے منصوبے کے حوالے سے اعتراضات اور شکایات کے ازالے کے لیے حکومت فوری طور پر کمیشن تشکیل دے کر تحقیقات کرے ،پائپ کوالٹی اور سائز کے اعتبار سے معیار ی نہیں اسی طرح دیگر کام بھی معیار کے مطابق نہیں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کوٹلی گریٹر واٹر سپلائی کے حوالے سے شکایات منظر عام پر آئی ہیں کہ پائپ کوالٹی اور سائز کے اعتبار سے معیاری نہیں ہیں اور نہ Specificationکے مطابق سکیم پر عمل کیا گیا ہے کوٹلی شہر کے لیے یہ نہایت ہی اہم سیکم ہے، وزیر حکومت PPHاس کا نوٹس لیں اور کوئی ایسا کمیشن تشکیل دیں جوان شکایات اور اعتراضات کی چھان بین کر کے کوتاہی برتنے والے افراد کٹہرے میں کھڑا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر