ملت اسلامیہ جموں وکشمیر کی طرف سے پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کو یوم آزادی مبارک ہو،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid ملت اسلامیہ جموں وکشمیر کی طرف سے پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کو یوم آزادی مبارک ہو،ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

برمنگھم( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ جموں وکشمیر کی طرف سے پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کو یوم آزادی مبارک ہو،71سال سے کشمیری پاکستان کی تکمیل، بقاء ،سلامتی کے لیے لاکھوں تعداد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں ،نسل نو کوپیلٹ گنوں سے آنکھوں کی بینائی سے محروم کیا جارہا ہے،ننھی آصفہ کے والدین انصاف کے منتظر ،کشمیر کی ننھی بچیاں ایک ہاتھ میں پتھر اور دوسرے ہاتھ میں پاکستان کے پرچم لے کر نکل رہی ہیں زبان سے لا الہ اﷲ کا نغمہ گنگنا رہی ہیں،کشمیر سے بہہ کر آنے والے دریا جو پاکستان کو سیراب کرتے ہیں ان میں شہداء کا خون شامل ہے اس مقدس لہو کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،آزادی کا حقیقی جشن تب ہو گا جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے برمنگھم میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ کشمیری قائد اعظم کے پاکستان کے لیے قربانیاں پیش کررہے ہیں جس کی آزادی کے لیے ایک دن میں لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا گیا ان لاکھوں شہداء، بزرگوں،نوجوانوں،ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں کے خوابوں کا محور ہے وہ پاکستان جہاں عدل و انصاف کی بالادستی ،امن بھائی چارہ ہو گا ہر ایک کو تعلیم میسر ہوگی اور زندگی کی تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں،صحت ،تعلیم اور روزگار کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہو گی جن مقاصد کے لیے پاکستان معروض وجود میں آیا تھا اﷲ کے نظام کا قیام تھا کشمیری اسلامی پاکستان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں آج برمنگھم میں جشن آزادی کی تقریب مگر مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کی سنگینوں کے سائے میں کشمیری پاکستان کے پرچم لہرا کر اپنے سینے پر گولیاں کھا کر جام شہادت نوش کررہے ہیں اس سے زیادہ اور والہانہ محبت کیا ہو گی انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے کشمیری اپنے کچے گھروں،علاقوں کو بھی یاد رکھیں جو میرا اور آپ سب کا مسکن ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کا پیغام امن اور بھائی چارہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر