{AF}
کشمیریوں نے یوم سیاہ مناکر پوری دنیا میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}
مظفرآباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے یوم سیاہ مناکر پوری دنیا میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے ،ہندوستان ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں کے حق کودبانے کے لیے نیا حربہ استعمال کرتا ہے 35Aکی منسوخی بھی ایک نیا حربہ ہے حکومت آزادکشمیر کشمیرکی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرے اور پوری دنیامیں مشترکہ پیغام پہنچائے اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یکجہتی کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسمبلی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کی جارہی ہے گورنر راج اور عدالتی دہشت گردی کے ذریعے سنگین حالات پیدا کیے جا رہے ہیں نریندر مودی اور بی جے پی کے عزائم خطرنا ک ہیں قائدین حریت کی زندگیوں کو خطرہ ہے آسینہ اندرابی،صوفیہ اور نسرین کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جارہا ہے عبدالرشید ترابی نے توجہ دلاؤنوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ریاست کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں مردوخواتین ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے یا دیگر عضا کے متاثر ہونے سے زندگی بھر کے لیے معذور ہو چکے ہیں ان کی روز مرہ کی ضروری ادویات اور وہیل چیئر وغیر کا اہتمام ان نادار افراد کے بس سے باہر ہے۔زکوۃٰ فنڈ یا BISP،بیت المال وغیرہ کی مدات سے معذور افراد کے مستقل وظائف کا اہتمام کیا جائے ،ان کے لیے مختص 2فیصد کوٹہ پر عمل در آمد کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ پڑھے لکھے افراد اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں، مظفرآباد،باغ اور راولاکوٹ میں ا ن کے لیے بحالی مراکز علاج کی سہولتوں کا اہتمام کیا جائے ‘‘وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی ۔