شیخ عبدالعزیز پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کرتے تھے شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر ی آزادی حاصل کریں گے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiشیخ عبدالعزیز پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کرتے تھے شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر ی آزادی حاصل کریں گے،عبدالرشید ترابی {/AF}

اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کرتے تھے شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر ی آزادی حاصل کریں گے،مقبول بٹ،برہان مظفر وانی،شیخ عبدالعزیز،شمس الحق،مقبول الہیٰ جیسے عظیم شہداء نے تحریک آزادی کشمیر میں نئی جلا بخشی،ہندوستان مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے جس کے نتیجے میں کشمیر کی تحریک زیادہ منظم ہو گی،ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے الیکٹرانک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے کردار ادا کرنا ہو گا ،پاکستان کی نئی بننے والی حکومت قائدین حریت اور کشمیری قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد مسئلہ کشمیر پر جامع اور دوٹو ک پالیسی اپنائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے حریت راہنما شیخ عبدالعزیز کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صدر ریاست سردار مسعود خان،سابق صدر سردار محمد یعقوب خان،غلام محمد صفی،فیض نقشبندی ،خالد ابراہیم سمیت قائدین حریت نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت انقلاب برپا ہے شہدا ء کی وصیت کے مطابق ان کے جنازے پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر سپر د خاک کیا جارہا ہے پاکستان سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں ہندوستان کی سنگینوں کے سائے تلے کشمیری نوجوان مردوزن بے خوف پاکستانی پر چم کشائی کر کے رہے ہیں اس سے زیادہ والہانہ محبت وعقیدت کیا ہو گی ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے ہندوستان کے تمام تر ریاستی دہشت گردی اور مظالم کے باوجود تحر یک کو زندہ رکھا شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ شیخ عبدالعزیز کی تحریک آزادی کشمیر میں گراں خدمات ہیں انہوں نے عسکری جدوجہد کے بعد قیدوبند کی صعبتیں برداشت کیں اور بعدازاں سیاسی سطح پر کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کیا ،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان ،بیس کیمپ کی حکومت سول سوسائٹی سب مل کر اس کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر