مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج ایک منصوبے کے تحت نوجوانوں کی نسل کشی کررہی ہے،نورالباری

{AF}noor ul bari مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج ایک منصوبے کے تحت نوجوانوں کی نسل کشی کررہی ہے،نورالباری{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فوج ایک منصوبے کے تحت نوجوانوں کی نسل کشی کررہی ہے ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں مزاحمتی لیڈر شپ کو حراساں کیا جارہا ہے نوجوانوں کو گرفتار کر کے انڈین جیلوں میں منتقل کر کے تشدد کیا جا رہا ہے کشمیریوں کے پرامن احتجاج کو کالے قوانین کے ذریعے کچلا جارہا ہے ،حکومت پاکستان اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عالمی سطح پر ہندوستان کے چہرے کو بے نقاب کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں موجودہ پوزیشن تشویشناک ہے گورنر راج کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ موقف اور بیان سے آگے نہیں بڑھ رہی ہے ضرورت ا س امر کی ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل اور فریق کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اٹھائے ،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ بھارت کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے کے لیے کافی تھی لیکن پاکستان کی حکومت اور وزرات خارجہ کی کارکردگی اس سطح پر دیکھنے میں نہیں آئی جس سطح پر مطلوب تھی ،انہوں نے کہاکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستان کے حکمران اور پالیسی ساز ادارے کشمیریوں کی توقعات اور امنگوں میں بہت پیچھے ہیں حکومت پاکستان سفارتی مہم منظم کرے کشمیر کی آزادی کے لیے فعال متحرک کردار ادا کرے ،کشمیری حق خودارادیت کے حصول کی جنگ لڑرہے ہیں اس میں کشمیریوں کے کردار کا تعین کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ ہندوستان کو پوری دنیا میں نے نقاب کرے ،ہندوستان کے انسانیت کے خلاف جرائم اور ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر