ریاست کے دونوں آزاد خطو ں کی متنازعہ حیثیت برقرار رکھتے ہوئے یکساں نظام حکومت دیا جائے ،مشتاق ایڈووکیٹ

{AF}mushtaq advocate ریاست کے دونوں آزاد خطو ں کی متنازعہ حیثیت برقرار رکھتے ہوئے یکساں نظام حکومت دیا جائے ،مشتاق ایڈووکیٹ{/AF}

گلگت( پ ر) سابق وزیر قانون و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریاست کے دونوں آزاد خطو ں کی متنازعہ حیثیت برقرار رکھتے ہوئے یکساں نظام حکومت دیا جائے ،آرڈر 2018نہ پبلک کیا گیا اور نہ ہی گلگت بلتستان کے سٹیک ہولڈرز سے رائے لی گئی ،نئی وفاقی حکومت اس آرڈر پر نظر ثانی کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز سے رائے لے کر با اختیار اور باوقار نظام حکومت دیا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اول روز سے یہاں کے عوام کی آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے اب جماعت اسلامی کے موقف پر گلگت بلتستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں آچکی ہیں کہ گلگت بلتستان میں بھی آزادکشمیر طرز کا نظام حکومت دیا جائے ،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے لیے جو بھی نظام حکومت وضع ہو اس میں یہاں کے عوام کی رائے شامل کی جائے تا کہ یہاں کے عوام مطمین ہوں جس سے وفاق اور گلگت بلتستا ن کے درمیان رابطے آسان ہوں اور ہم آہنگی پائی جائے انہوں نے کہا کہ یہ حساس خطہ ہے دشمن کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں یہاں کے حوالے سے فیصلے کرنے سے قبل یہاں کے عوام کو بھی اعتماد میں لیا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر