ہندوستان کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سپرٹ کے خلاف سازش کررہا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidہندوستان کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سپرٹ کے خلاف سازش کررہا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

نیلسن( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سپرٹ کے خلاف سازش کررہا ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،مقبوضہ کشمیرمیں گورنر راج اور عدالتی فیصلوں کے ذریعے بڑی جنگ کی تیاری کی جارہی ہے عالمی برادری نے بھارت کو نہ روکا تو جنوبی ایشیا بڑی جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا ،جماعت اسلامی ویژن 2030لے کر میدان میں نکلی ہے تارکین وطن اس میں اپنے حصے کا کرار ادا کریں ،تارکین وطن تمام سیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہدکررہے ہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کے چہرے کو بے نقاب کردیا ہے عالمی برادری بھارت کا بائیکاٹ کرے بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے 8لاکھ قابض افواج انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں عالمی برادری کی خاموشی بھارت کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ دے رہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر