{AF}
بھارت نے اپنے گناہوں اور انسانیت سوز مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں پرمقبوضہ کشمیر میں داخلے پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
بریڈ فورڈ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ بھارت نے اپنے گناہوں اور انسانیت سوز مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تمام تنظیموں پرمقبوضہ کشمیر میں جانے کے لیے مکمل پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اس کے باوجود پاکستان اور کشمیر کے میڈیا نے بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دنیا کے ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ نے بھارت گھنانا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے ، بھارت انسانیت کا دشمن دہشتگرد اور قاتل ملک ہے ایسے ملک کو اقوام متحدہ کا ممبر نہیں ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام ساؤتھ زون میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر یوکے اسلامک مشن کے صدر سکندر مرزا،بریڈ فورڈ کونسل کے لارڈ میئر ظفر احمد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کے تمام قائدین سید علی گیلانی، میر وعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر شاہ آ ؔسیہ اندرابی ایک پلیٹ فارم سے جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے آزاد کشمیر میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل جس کے کنونیئرممبر اسمبلی عبد الرشید ترابی ہیں بیس کیمپ میں مشترکہ کوششیں جارہی ہیں البتہ آزاد کشمیر حکومت کے پاس ایسے اختیارات نہیں ہیں کہ وہ دنیا کے حکمرانوں کو مسلہ کشمیر کے حل کے لیے توجہ دلا سکیں خارجہ امور حکومت پاکستان کے پاس ہیں ان کی ذمداری ہے کہ پاکستان ایک فریق اور وکیل کی حیثیت سے کشمیریوں کی نمائندگی اور ترجمانی کریں حکومت پاکستان سیاسی سفارتی محاذ پر بھارت کے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کا توڑ کرئے اس کے بر عکس تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ کے قائدین سفارتی محاذ پر وہ کام کر رہے ہیں جو حکومت پاکستان کو کرنا چاہئے۔