مقبوضہ کشمیر میں فوجی بربریت سرکاری دہشت گردی کا بدترین مظاہرہ ہے،چوہدری محمد رفیق

{AF}Ch Rafiqمقبوضہ کشمیر میں فوجی بربریت سرکاری دہشت گردی کا بدترین مظاہرہ ہے،چوہدری محمد رفیق{/AF}

 ریاض( پ ر)کشمیر اورسیز فورم کے چیئرمین چوہدری محمد رفیق ،سردار محمد رزاق اور حاجی احسان دانش نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ موشواڑ شوپیاں میں راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے رات کی تاریکی میں ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر وہاں بسنے والے لوگوں کے مکانوں کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور جو جہاں اور جس حالت میں ملا اس کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا- اس کے علاوہ گھریلو سامان کو تہس نہس کر کے رکھ دیا- مکانوں کے صحنوں میں موجود گاڑیوں اور دیگر جائیداد کی توڑ پھوڑ کی اور اس طرح لاکھوں روپے کی مالیت کی جائیداد کو نقصان پہنچایا- یہ ظلم وبربریت کی ایک ایسی داستان ہے جس کی بہت ہی کم مثالیں تاریخ میں ملتی ہیں-ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،قائدین نے کہا کہ اس بہیمانہ کاروائی کے نتیجے میں درجن بے گناہ افراد بشمول خواتین زخمی ہو گئے جن میں کئی ایک سرینگر کے ہسپتالوں میں بہت ہی نازک حالت میں زیر علاج ہیں- طاقت کے نشے میں چور ان اہلکاروں نے ظلم وستم کے تمام حدود پھاند ڈالے- نہ ان کو بزرگوں پر رحم آیا اور نہ بچوں پر ترس- اس کاروائی سے وہاں آہ وفغان کا ایک سماں پیدا ہو گیا اور رات کے اندھیرے میں لوگوں کو کچھ نہیں دکھائی دے رہا تھا – جس وقت فوجی اہلکار بستی میں داخل ہوئے اس وقت سب لوگ محو خواب تھے ،کشمیر اووسیز فورم راشٹریہ رائفلز کے ان اہلکاروں کی اس ظالمانہ کاروائی کو سرکاری دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے نیز انسانی حقوق کے عالمی اور مقامی اداروں پر زور دیتی ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کا فوری نوٹس لیں-

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر