{AF}
داریل تانگیر میں بچیوں کے سکول کا جلایا جانا تشویشناک ہے ،جماعت اسلامی اس کی شدید مذمت کرتی ہے ،مشتاق ایڈووکیٹ{/AF}
چلاس( پ ر) سابق وزیر قانون و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ داریل تانگیر میں بچیوں کے سکول کا جلایا جانا تشویشناک ہے ،جماعت اسلامی اس کی شدید مذمت کرتی ہے ،انتظامیہ فوری طور پر ایسے حقیقی مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادے ،دین میں بچیوں کی تعلیم کی ترغیب دی گئی ہے یہاں کے لوگ بھی تعلیم کے حق میں ہیں عوام سراپا احتجاج ہیں کہ معلوم نہیں کون لوگ ایسے ہیں جو یہ جرم کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں تعلیم دشمن واقعات اس سے قبل نہیں ہوئے یہ اچانک معلوم نہیں کیسے ہو گے ،جماعت اسلامی اس کی مذمت کرتی ہے اور انتظامیہ کو خبردار کرتی ہے کہ اس نے بروقت کاروائی نہیں کی جس کی وجہ سے کئی سکول جلا دئیے گئے ان سکولوں کو فوری طور پر بحال اور تعمیر کیا جائے ۔