{AF}
جماعت اسلامی آزادکشمیر کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہدکررہی ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
لندن( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں،جماعت اسلامی آزادکشمیر کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہدکررہی ہے ،آزاد خطہ ہر لحاظ سے با وسائل ہے اس کے وسائل کو برؤے کار لایا جائے تو یہ ترقی یافتہ علاقہ بن سکتا ہے ،کشمیری پاکستان سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں امید ہے پاکستان میں بننے والی نئی حکومت کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اورجامع حکمت عملی وضع کرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدرفہیم کیانی ،شریف چوہدری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ برطانیہ میں کشمیری اور عالمی میڈیا نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کیا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹس شائع کی ہیں جس پر میں برطانیہ کے سارے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں مجھے امید ہے کہ برطانیہ کا میڈیا مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا ،انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق حق خودارادیت کے لیے لڑرہے ہیں کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ نے دے رکھا ہے ،انہوں نے کہاکہ قابض ہندوستانی افواج پیلٹ گنوں سے کشمیریوں کو شہید اور بینائی سے محروم کررہی ہے باغات تباہ کررہی ہے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے جو رپورٹ پیش کی ہے وہ بھارت کے خلاف چارج شیٹ ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیریوں کو قتل کرنے کے بجائے ان کو حق فراہم کرے ،انہوں نے کہا کہ نریند ر مودی اور بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج اور عدالتی فیصلوں کے ذریعے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہی ہے پاکستان سمیت عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔