{AF}
شاہ غلام قادر اور عبدالرشید ترابی کی پاکستان میں ترکی کے سفیر آئی مصطفی یردکل کو طیب رجب اردگان کی جیت پر مبارکباد {/AF}
شاہ غلام قادر اور عبدالرشید ترابی کی پاکستان میں ترکی کے سفیر آئی مصطفی یردکل کو طیب رجب اردگان کی جیت پر مبارکباد ترکی کے نومنتخب صدر طیب اردگان او آئی سی کے چیئرمین کی حیثیت سے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلائیں،شاہ غلام قادر،عبدالرشید ترابی ترکی نے متاثرین زلزلہ ،سیلاب سمیت اہم مواقعوں پر کشمیریوں کی بھرپو ر مدد کی جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں،ترکی اور ہمارے درمیان رشتے کوہ ہمالیہ سے زیادہ مضبوط ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ترک صدر نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی حمایت کر کے کشمیریوں کے دل جیت لیے تھے،ترکی کے سفیر کو مظفر آباد دورے کی دعوت دی جو اس نے قبول کر لی اسلام آباد( پ ر) سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر شاہ غلام قادر اور کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل و ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے پاکستان میں ترکی کے سفیر آئی مصطفی یردکل کو ترکی کے نو منتخب صدر طیب رجب اردگان کو مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر شاہ غلام قادر نے سفیر کو سونیئر پیش کیا اور عبدالرشید ترابی نے طیب رجب اردگان کے لیے یاداشت پیش کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ غلا م قادر اور عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ترکی کے صدر طیب رجب اردگان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور جنرل اسمبلی میں بھرپور کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی جس پر اہل کشمیر ان کی دل سے قدر کرتے ہیں ،قائدین نے کہا کہ طیب رجب اردگان او آئی سی کے سربراہ ہیں وہ اپنی اس حیثیت میں ہوتے ہوئے او آئی سی کا مسئلہ کشمیرپر سربراہی اجلاس بلائیں ،ترکی نے متاثرین زلزلہ ،سیلاب سمیت اہم مواقعوں پر کشمیریوں کی بھرپو ر مدد کی جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں،ترکی اور ہمارے درمیان رشتے کوہ ہمالیہ سے زیادہ مضبوط ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،ترکی کے سفیر کو مظفر آباد دورے کی دعوت دی جو اس نے قبول کر لی ،ہندوستان گورنر راج اور عدالتی فیصلوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے اسرائیلی طرز کی ہندو بستیاں میقبوضہ کشمیر میں بسانے کی کوشش کررہے ہیں تا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر سے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلا جائے ،ہندوستان کی قابض افواج پیلٹ گنوں کے ذریعے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کررہی ہے ،باغات کو تباہ کیا جارہا ہے تا کہ کشمیریوں کی معشیت کو ختم کیا جاسکے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے سفیر آئی مصطفی یردکل نے کہاکہ میں پاکستان آنے سے پہلے پاکستان کے واحد قائد عبدالرشید ترابی سے واقف تھا ،آپ کی یاداشت اور احساسات ترک صدر طیب اردگان تک پہنچاؤں گا ترکی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور جب تک کشمیریوں کو یہ حق مل نہیں جاتا ہم ان کی حمایت کرتے رہیں گے ۔