پاکستان کے عام انتخابات کو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے بدترین دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ،نورالباری

{AF}noor ul bariپاکستان کے عام انتخابات کو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے بدترین دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ،نورالباری {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات کو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے بدترین دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ،ان انتخابات کے حوالے سے پری پول ،پولنگ کے دوران اور پولنگ کے بعد دھاندلی نتائج کی تبدیلی کے شواہد موجود ہیں الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر بھی بڑے سوالیہ نشان نظر آئے ہیں ،انتظامیہ ،انتخابی عملہ پولنگ اسٹیشن پر بے اختیاری ،فارم 45پر نتائج کی عدم فراہمی ،گنتی کے وقت امیدواروں کے نمائندوں کا پولنگ اسٹیشن سے اخراج دھاندلی کے واضح ثبوت ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے پارلیمنٹ لاجز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم موجود تھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ نتائج کی الیکشن کمیشن کو ترسیل اور نتائج مرتب کرنے کے مہنگے ترین نظام کی ناکامی نتائج ک اعلان میں غیر معمولی تاخیر اور بار بار تبدیلی اور تضاد نے الیکشن کے سارے عمل کو مشکوک اور غیر شفاف بنا دیا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کچھ سیاسی راہنماؤں اور جماعتوں کو پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کے لیے انتخابی عملے اور انتظامیہ پر دباؤ کے شوائد بھی موجود ہیں ان حالات میں انتخابی نتائج پر عوام کا عدم اعتماد اور احتجاج فطری عمل ہے جس کا الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا پڑے گا ،قانونی اور شفاف انداز سے ان سوالات اور شکایات کا ازالہ کرنا ناگزیر ہے ورنہ ملک میں انارکی اور بد امنی کی فضا پیدا ہوسکتی ہے جو کسی طور بھی مفید نہیں ہو گی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ہم اپوزیشن جماعتوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ پرتشدد احتجاج کی راہ اختیار کرنے کے بجائے قانونی راستے کو موقع اور ترجیح دیں ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے لیے پاکستان میں امن اور استحکام بہت اہم ہے اور کشمیری اس حوالے سے فکر مند ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر