کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے تمام مظالم کے باوجود کشمیری کرفیو توڑ کر باہر نکلتے ہیں,نورالباری

{AF}noor ul bari کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے تمام مظالم کے باوجود کشمیری کرفیو توڑ کر باہر نکلتے ہیں,نورالباری {/AF}

کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے تمام مظالم کے باوجود کشمیری کرفیو توڑ کر باہر نکلتے ہیں شہداء کے جنازوں میں پاکستانی پرچموں کی بہار ہے شہداء کے کفن پاکستانی پرچم ہیں اس سے زیادہ محبت کی اور کیا مثال ہو گی ،جماعت اسلامی آزاد خطے میں اسلامی فلاحی ماڈل ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ،جماعت اسلامی کے کارکنان اپنا تعلق قرآن کے ساتھ مضبوط کریں ،مطالعے کے کلچر کو عام کریں ،اپنے آپ کو رول ماڈ ل بنائیں اور عوام کے مسائل حل کریں غریبوں کے پشتیبان بنیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے زیر اہتمام تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی زاہد الحسن چودھری،کبیر بٹ،پروفیسر ذوالفقار،گل نواز رحمان ،حبیب الرحمان آفاقی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،نورالباری نے کہاکہ جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں معاشرے میں موجود اچھے افراد تک پہنچ کر انہیں جماعت اسلامی کا حصہ بنائیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ممبرشپ اختیار کرنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں ممبرشپ میں ہم اس بات کا بھی اقرار کرتے ہیں کہ تحریک آزادی کشمیر کے عملی تقاضوں کو پورا کروں گا تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ،ہندوستان مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے بیس کیمپ کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے ،عملی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ کارکنان جماعت اپنا تعلق قرآن کے ساتھ جوڑیں ،تربیت گاہوں کا مقصد یہی ہے کہ مربعین آپ کی راہنمائی کرتے ہیں مطالعے کے کلچر کو فروغ دیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات پر تمام جماعتیں عدم اعتماد کا اظہار کررہی ہیں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے پاکستان میں استحکام کا ہونا ضروری ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر