برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidبرطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

لوٹن( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کریں ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررہا ہے ،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ ثابت کررہی ہے کہ قابض ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیرمیں مسلم نسل کشی کررہی ہے ،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی کا وژن لے کرمیدان عمل میں موجود ہے برطانیہ اوریورپ میں مقیم کشمیری تعاون کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس سے تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے وہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ہم اﷲ کے دین کے قیام کی جدوجہدکررہے ہیں دنیا میں امن اور سلامتی کا واحد راستہ کشمیر سے ہوکرگزرتا ہے برطانیہ مسئلہ کشمیر کا عینی شاید ہے وہ اس مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،انہوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق جائز جدوجہدکررہے ہیں عالمی برادری اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلائے ،کشمیریوں نے عالمی برادری کے کہنے پر 1947ء میں ہتھیار ڈالے نہیں رکھے تھے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر