غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے مشکل ترین حالات میں تحریک آزادی کشمیر کی قیادت کی،نورالباری

{AF}noor ul bariغازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے مشکل ترین حالات میں تحریک آزادی کشمیر کی قیادت کی،نورالباری {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے مشکل ترین حالات میں تحریک آزادی کشمیر کی قیادت کی ان سے سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن اس سے انکار ممکن نہیں وہ تحریک آزادی کے مسلمہ راہنما اور قائدین میں سے ہیں ،جرت سے ڈوگرہ کو للکارا اور جدوجہد کی ،قرارداد الحاق پاکستان کو اپنے گھر میں پیش کیا اور جہاد کونسل کی سربراہی کے ساتھ آزاد حکومت کی قیادت بھی سنبھالی،1832کے مجاہدین پونچھ کا خون ان کی رگوں میں دوڑ رہا تھا ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام کشمیر سینٹر چاندنی چوک میں غازی ملت کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ غازی ملت نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی نمائندگی کی انہوں نے 1948سے 1971تک مختلف حیثتوں سے اقوام متحدہ میں کشمیر کی نمائندگی کی انہوں نے کہاکہ غازی ملت پبلک پراسیکیوٹر میرپورسٹیٹ ایڈووکیٹ جنرل آفس جموں کشمیر میں ملازمت شروع کی لیکن اس کوچھوڑ کر تحریک کا حصہ بنے ،انہوں نے کہاکہ غازی ملت کی تاریخی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا آج تحریک نازک ترین مراحل سے گزر رہی ہے آج پھر مل کر اس تحریک کو کامیاب کروانے کی ضرورت ہے کشمیر کا بقیہ حصہ جو رہ گیا تھا اس کو آزاد کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر