غازی ملت کا تحریک آزادی کشمیر کے لیے تاریخی کردار نصاب کا حصہ ہونا چاہیے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiغازی ملت کا تحریک آزادی کشمیر کے لیے تاریخی کردار نصاب کا حصہ ہونا چاہیے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ غازی ملت کا تحریک آزادی کشمیر کے لیے تاریخی کردار نصاب کا حصہ ہونا چاہیے ،غازی ملت نے قرار الحاق پاکستان خوفناک سازشوں کا توڑ کرتے ہوئے منظور کروائی جو تاریخی اقدام ہے مہاراجہ ،کانگرس حتیٰ کہ شیخ عبداﷲ بھی ان کی کشتی پر سوار ہو چکاتھا ان حالات میں غازی ملت کا یہ کارنامہ ہے ،تحریک آزادی کشمیر اسی تحریک کا تسلسل ہے بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایک ایسا طبقہ پیدا ہو چکا ہے جو مہاراجہ اور اس طرح کے کرداروں کو اپنا ہیرو مان رہا ہے وہ نظریاتی اور تاریخی ابہام پیدا کرنا چاہتا ہے آزادی کی کوئی بھی تحریک ابہام کا شکار کر دی جائے وہ منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے غازی ملت کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ غازی ملت کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی علاقائی ،قبیلائی عصبیتوں سے بالا تر ہو کر خدمت کی انہوں نے کہاکہ ہندوستان گورنر راج اور عدالتی فیصلوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے بھارت کے ان عزائم کو ناکام بنانے کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی ،نریندر مودی کی حکومت جو کچھ کررہی ہے ان کو دیکھ کر اب وہ گھرانے بھی علامہ اقبال اور قائد اعظم کے نظریات سے اتفاق کرنے لگے ہیں جو کانگرس میں تھے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انتخابات کے بعد عجیب انتشار پیدا ہو چکا ہے عمران خان نے اپنی نشری تقریر میں کشمیر کا ذکر کیا ہے محض کشمیر کا ذکر کرنا کافی نہیں ہے کشمیرکی آزادی کے لیے موثر پالیسی اور جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے پاکستان نے قومی یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے انتخابات پر جن پارٹیوں کے تحفظات ہیں حکومت اور الیکشن کمیشن ان تحفظات کو دور کرے یہ ان کہ ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر میں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری شہداء کو پاکستانی پرچموں میں دفنایا جارہا ہے ان حالات میں پاکستان کی حکومت اور قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنا قرض اتارے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر