{AF}
ہندوستان کشمیریوں سے شکست کو چھپانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے ، راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ ہندوستان کے آرمی چیف بوکھلاہٹ کے نتیجے میں ایک طرف آرمی کو کشمیر سے انخلاء کا مشورہ دے رہے ہیں تو دوسری طرف مذاکرات نہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ،ہندوستان کشمیریوں سے شکست کو چھپانے کے لیے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے ،نریندر مودی اور بی جے پی کی حکومت گورنر راج اور عدالتی فیصلوں کی آڑ میں کشمیریوں کی شناخت ختم کر کے لاکھوں ہندووں کو کشمیر میں بسانے کی سازش کررہے ہیں حکومت پاکستان اور عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں شکست سے دوچار ہے شکست کو چھپانے کے لیے کبھی وہ سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کرتی ہے اور کبھی مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم کے پہاڑ توڑتی ہے اس وقت گورنر راج کی آڑ میں بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کو دنیا بھر میں بے نقاب کردیا ہے حکومت پاکستان محض کشمیر کا ذکر نہ کرے بلکہ ٹھوس پالیسی اور حکمت عملی اپنائے انہوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی کے لیے جماعت اسلامی میدان عمل میں موجود ہے ۔