{AF}
عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی دعوت دی ہے،نورالباری {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کی دعوت دی ہے، ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کی ایک طویل تاریخ ہے ہندوستان نے کبھی بھی سنجیدگی،نیک نیتی اور اخلاص کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ مذاکرات کی آڑ میں وقت گزاری اور مسئلے کو التو میں رکھنے کا روّیہ اختیار کرتارہا ہے۔ جامع مذاکرات کی آڑ میں مسئلہ کشمیر پر بامقصد مذاکرات سے فرار کی راہ اختیار کرتا رہا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندوستان پر بین الاقوامی سفارتی دباؤ میں اضافہ کیا جائے اور اسے مجبور کیا جائے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلمہ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔ کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرے۔اور اٹوٹ آنگ کی رٹ ترک کرے۔ عمران خان کشمیریوں کی مشاورت کے ساتھ مسئلہ کشمیرپر ایک جامع پالیسی اور حکمت عملی تشکیل دیں اور ہندوستان کے ساتھ دوستی اور تجارت کو مسئلہ کشمیر سے مشروط کیا جائے۔