حکومت پاکستان کشمیر میں بھارتی فوج کے روز افزوں مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرے ،نورالباری

{AF}noor ul bariحکومت پاکستان کشمیر میں بھارتی فوج کے روز افزوں مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرے ،نورالباری {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ قابض ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں حکومت پاکستان کشمیر میں بھارتی فوج کے روز افزوں مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرے ،ضلع کولگام میں بھارتی فوج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 3نہتے کشمیریوں کو شہید کیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین ،بچوں اور بوڑھوں پر وحشیانہ تشدد کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی جاتی ہے اور قیمتی سامان لوٹنے کی مذمت کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ بھارت کے وحشیانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کو تحریک آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے ،کشمیریوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ آزادی حاصل کر کے رہیں گے اس کے لیے جتنی بھی قربانیاں دینا پڑھیں اس کے لیے تیار ہیں ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے لاکھوں کشمیری شہداء کا خون رائیگان نہیں جائے گا صبح آزادی کا سورج طلوع ہو گا ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ کے تناظر میں پروایکٹیو حکمت عملی بنائے تا کہ ہندوستان کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا جا سکے ،اس موقع پر نورالباری نے کہاکہ پاکستانی عوام اور با الخصوص کشمیری مہاجرین ووٹ کشمیر کی آزادی کی تحریک کی پشتیبانی کرنے والوں کو دیں تا کہ وہ منتخب ہو کر اسمبلی میں جائیں اور کشمیریوں کی نمائندگی اور پشتیبانی کا حق ادا کرسکیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر