ڈاکٹر خالد محمودبرطانیہ دورے کے لیے روانہ نورالباری نے قائمقام امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا

{AF}noor ul bariڈاکٹر خالد محمودبرطانیہ دورے کے لیے روانہ نورالباری نے قائمقام امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا{/AF}

ڈاکٹر خالد محمودبرطانیہ دورے کے لیے روانہ نورالباری نے قائمقام امیر جماعت اسلامی کا حلف اٹھا لیا اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان دورے کے لیے برطانیہ روانہ ،نورالباری نے قائمقام امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا حلف اٹھا لیا ،حلف کی تقریب میں مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،حلف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام امیر نورالباری نے کہاکہ 13جولائی 1931ء کو کشمیریوں نے آذان کی تکمیل قربانیاں دے کر اور قبل ازیں قرآن کی بے حرمتی اور خطیب کو کو خطبہ دینے سے روکنے پر احتجاج کر کے خالص اسلامی تشخص قائم کر دیا تھا ،13جولائی کو جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی تاسیس کا دن بھی اسی لیے رکھا گیا کہ جماعت اسلامی اس مشن کی تکمیل کرے گی جو مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کا مشن تھا ،13جولائی 1974ء کو جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کا قیام عمل میں آیا اور مولانا عبدالباری اس کے پہلے امیر مقرر ہوئے ،جماعت اسلامی تب سے لے کر آج تک آزاد خطے کی فلاح و بہبود اور بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے میدان جہاد میں ہے ،جماعت اسلامی کے نصب العین میں کشمیر کی آزادی اہم حصے کے طور پر موجود ہے جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر کو منظم کیا ۔ مولانا عبدالباری نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرکے اس تحریک کو منظم کیا اور پاکستان کی حکومت اور سیاسی قیادت سے رابطے کروائے مہاجرین اور مجاہدین کی مدد کی جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر کی ،خمدت کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کشمیری اور پاکستانی قوم متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تا کہ وہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کی پشتیبانی اور ترجمانی کا حق ادا کرسکیں جماعت اسلامی اور دیگر دینی تحریکوں کو نے تحریک آزادی کشمیرمیں اہم کردار ادا کیا ہے اس لیے وہ کروڑوں کشمیری جو 1947،1965,1971یا اس سے پہلے کے ہیں ان سب پر قرض ہے کہ وہ متحدہ مجلس عمل کو کامیاب کروائیں تا کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اور جامعہ حکمت عملی تشکیل دے سکے ،اسلامی پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہو سکتا ہے متحدہ مجلس عمل کے منشور میں شریعت کا نفاذ اور کشمیر کی آزادی ترجیح اول ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر