اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بار ے رپورٹ پر ہندوستان کے اعتراض کو مسترد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، نورالباری

{AF}noor ul bariاقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بار ے رپورٹ پر ہندوستان کے اعتراض کو مسترد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، نورالباری {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقا م امیر نورالباری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بار ے رپورٹ پر ہندوستان کے اعتراض کو مسترد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہندوستان اس رپورٹ میں بیان کئے گئے نامکمل حقائق سے دنیا کے سامنے کسی حد تک بے نقاب ہوا ہے لیکن اس کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم اس سے کہیں زیادہ ہیں جو اس رپورٹ میں بیان کئے گئے ہیں۔ عالمی قوانین کے تحت انسانی حقوق کا تحفظ اقوام متحدہ اور اس کے متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،نورالباری نے کہاکہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں کی ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں آزادانہ رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستان پر دباؤ ڈالے اور انسانیت کے خلاف جرائم کی پاداش میں اس کے خلاف پابندیاں عائد کرے اور دیگر تادیبی اقدامات کرے۔ حق خودارادیت بھی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خوارادیت دلوانے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ سینٹ کی پاک بھارت تعلقات بارے کمیٹی کی 2016 میں پیش کی گئی سفارشات کے مطابق ہندوستان اور کشمیر سے متعلق پالیسی کی تشکیل سے متعلق ٹاسک فورس قائم کرے ،کشمیر کے مسئلے پر ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کو خصوصی بریفنگ دی جائے ،ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں مداخلت اور بھارتی جاسوس گلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو عالمی فورمز اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ اٹھایا جائے ،کشمیر کے مسئلے پر بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے ، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بین الاقوامی طور پر اہم شخصیات اور بیرون ممالک پاکستانیوں کو متحرک کیا جائے، ہندوستان میں مسلمانوں ،سکھوں عسائیوں اور دلت پر ہونے والے ظلم و تشدد کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے۔ کشمیر کے مسئلے پر اسلامی ممالک کی تنظیم کو فعال کیا جائے ساری دنیا میں پرو ایکٹو سفارتکاری کی پالیسی اپنائی جائے مسئلہ کشمیر کے قانونی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ اسے انسانی المیہ کے طور پر پراجیکٹ کیا جائے۔ بین الاقوامی کریمنل کورٹ میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں شکایت درج کی جائے حکومت یا تنظیم کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے ریاستی مظالم کے خلاف شکایت درج کرائی جا سکتی ہے جس کا اہتمام کیا جانا چاہیے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر