مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک در اصل تحریک تکمیل پاکستان ہے ،نورالباری

{AF}noor ul bariمقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک در اصل تحریک تکمیل پاکستان ہے ،نورالباری {/AF}

ایبٹ آباد،حویلیاں( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقا م امیر نورالباری نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے پاکستان بننے سے پہلے اپنی منزل کا تعین 19جولائی کو کردیا تھا ،مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک در اصل تحریک تکمیل پاکستان ہے ،ہندوستان کے تمام مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کا پیروجوان میدان میں استقامت کے ساتھ موجود ہے،ہندوستان طاقت و ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں پر اپنی رائے مسلط نہیں کرسکتا جب تک ہندوستان کا ایک بھی فوجی وہاں موجود ہو کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ایبٹ آباد،حویلیاں میں متحد ہ مجلس عمل کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی 8لاکھ فوج کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتی کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کے ساتھ محبت اور وابستگی کو ختم نہیں کیا جاسکتا مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے شہداء کے جسدخاکی پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفنائے جاتے ہیں پاکستانی پرچموں کی بہار ہے ،کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ اہل پاکستان ایسے امیدواروں کو کامیاب کرائیں جو پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی آواز بنیں ،تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر جامع اور دوٹو ک حکمت عملی اپنائی جائے اور دنیا کے سامنے ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کیا جائے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قومی جماعتوں نے اپنے منشور میں مسئلہ کشمیرکو نظر انداز کیا ہے متحدہ مجلس عمل کی قیادت نے منشور میں شامل کرنے ساتھ ساتھ انتخابی جلسوں میں مسئلہ کشمیر کو فوکس کیا ہے سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو مسئلہ کشمیر سے آگاہی فراہم کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر