{AF}
پاکستانی قوم اور کشمیری متحدہ مجلس عمل کے نامز د امیدواروں کو ووٹ دیں جوکشمیرکی آزادی کی تحریک کی پشتیبانی کرسکیں،نورالباری{/AF}
جماعت اسلامی کے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ پاکستانی قوم اور لاکھو ں کشمیری متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں تاکہ وہ اسمبلی میں جاکر کشمیرکی نمائندگی کا حق ادا کرسکیں،دینی جماعتیں ہی کشمیرکی آزادی اور نظام مصطفی کی بات کررہی ہیں اوراپنے منشور میں بھی رکھا ہے،پاکستان جن مقاصد کے لیے بنا تھا وہ مقاصد ابھی تک حاصل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے مسائل ہیں ،قیادت کے انتخاب کر مرحلہ ہے اس مرحلے پر قوم درست فیصلہ کرے،کرپٹ اور بدکردار لوگ کبھی بھی ملک اور قوم کے لیے سود مند ثابت نہیں ہوسکتے ،ایمان دار اور دیانت دار قیادت ہی عوا م کے مسائل حل کرسکتی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کے حلقے میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کارمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ ملکی اورعالمی سطح لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستانی قوم کس کے حق میں فیصلہ کرتی ہے مغربی تہذیب کے غلبے کے لیے مغرب وسائل فراہم کررہاہے تاکہ اس کی تہذیب غالب ہو اور اسلامی تہذیب مغلوب ہو،یہ امتحان ہے کہ پاکستانی قوم س مرحلے پر کیا فیصلہ کرتی ہے،انھوں نے کہاکہ ووٹ ایک اما نت ہے اور اس کو امانت دار کے حوالے ہی کرنا چاہیے،ہم نے یہ نہیں دیکھنا کہ اس میں ہمارا مفاد کتنا ہے بلکہ یہ دیکھنا ہے کہ اس میں اﷲ کی رضا ہے کہ نہیں ہے اﷲ نے کہاکہ سچے لوگوں کا ساتھ دو ا ن کے ساتھ کھڑے رہو۔