ہندوستان کالے قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،چوہدری محمد رفیق

{AF}Ch Rafiqہندوستان کالے قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،چوہدری محمد رفیق{/AF}

 ریاض( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی راہنما و چیئرمین کشمیر اورسیز فورم چوہدری محمد رفیق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہاہے ،عالمی برادری اس کا نوٹس لے،ہندوستانی فوج کی اندھادھند فائرنگ سے شہید ہونے والے3نوجوان جن میں کمسن عندلیب علی شہید 12سال 22سالہ ارشاد مجید لون اور 19سالہ شاکر احمد شامل ہیں معصوم اور نہنے بچوں کو شہید کیا جارہا ہے ہندوستان منظم سازش کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے ذریعے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے در پہ ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،چوہدری محمد رفیق نے کہاکہ دیار غیر میں مقیم کشمیری کمیونٹی اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کریں میڈیا اپنا کردار ادا کرے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لی لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کرتا ہے سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے انہوں نے کہاکہ اقوام عالم آگے بڑھ کر مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔،چوہدری محمد رفیق نے کہاکہ ہندوستان کی 8لاکھ فوج کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتی کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کے ساتھ محبت اور وابستگی کو ختم نہیں کیا جاسکتا مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے شہداء کے جسدخاکی پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفنائے جاتے ہیں پاکستانی پرچموں کی بہار ہے ،کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک در اصل تحریک تکمیل پاکستان ہے ،ہندوستان کے تمام مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کا پیروجوان میدان میں استقامت کے ساتھ موجود ہے،ہندوستان طاقت و ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں پر اپنی رائے مسلط نہیں کرسکتا جب تک ہندوستان کا ایک بھی فوجی وہاں موجود ہو کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر