برہان مظفر وانی شہید کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیرکو ایک نیا رخ دیاہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidبرہان مظفر وانی شہید کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیرکو ایک نیا رخ دیاہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ برہان مظفر وانی شہید کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیرکو ایک نیا رخ دیاہے،برہان کی شہادت کے بعد قوم میدان جہاد میں ہے ہندوستان نے گورنرراج کا نفاذ کرکے اپنی شکست کا ثبوت خود ہی فراہم کیاہے،گورنرراج کی آڑمیں قابض افواج مقبوضہ وادی میں ظلم کی انتہاکررہی ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے،ان خیالات کااظہارانھوں نے برہان وانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکٹرز انجینئرز اور پڑھے لکھے افراد شامل ہورہے ہیں،جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیریوں نے تمام راستے دیکھ کر اب طے کرلیے کہ وہ اسی راستے پر چلیں گے،انھوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قرارادادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کی قراردادیں اورچارٹر دیتاہے،انھوں نے کہاکہ دنیا کے امن کا راستہ سرینگر سے ہوکر گزرتا ہے دنیا میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیرکو حل کیا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے،انھوں نے کہاکہ اگر ہندوستا ن کو یہ بھول ہے کہ کشمیری تھک کر آزادی کی جدوجہد سے باز آئے جائیں گے تویہ بھول اپنے دل سے نکال دے،کشمیریوں نے آزادی کے لیے لاکھوں جانیں پیش کیں ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنی انتخابی سرگرمیوں میں مسئلہ کشمیرکو سرفہرست رکھیں۔کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر