گلگت بلتستان کے عوام جو اسلام آباد اور پاکستان میں آباد ہیں وہ متحدہ مجلس عمل کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دے کرکامیاب کریں ،مشتاق ایڈووکیٹ

{AF}mushtaq advocateگلگت بلتستان کے عوام جو اسلام آباد اور پاکستان میں آباد ہیں وہ متحدہ مجلس عمل کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دے کرکامیاب کریں ،مشتاق ایڈووکیٹ{/AF}

اسلام آباد( پ ر)سابق وزیر قانون و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام جو اسلام آباد اور پاکستان میں آباد ہیں وہ متحدہ مجلس عمل کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دے کرکامیاب کریں ،اسلام آباد کے سابق ایم این اے میاں محمد اسلم ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی آواز ایوانوں تک پہنچاتے رہے ہیں گلگت بلتستان کے عوام ان کو کامیاب کروائیں تا کہ یہاں کے عوام کی آواز مزید موثر انداز سے ایوان تک پہنچ سکے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میاں محمد اسلم کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان جن مقاصد کے لیے معروض وجود میں آیا تھا وہ مقاصد ابھی ادھورے ہیں ان مقاصدکی تکمیل صرف دینی اتحاد ایم ایم اے کی کرسکتا ہے ایم ایم اے کی پوری قیادت اور پاکستان میں امیدواروں میں ایک بھی پانامہ یا کسی دوسرے کرپشن کے سکینڈل میں ملوث نہیں ہے ایسے لوگ ہی پاکستان کو بدل سکتے ہیں اور عوام کے حقوق عوام کو فراہم کرسکتے ہیں عدل و انصاف کا نظام قائم اور کرپشن کا خاتمہ کرسکتے ہیں کرپٹ اور بد کردار لوگ کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے 70سالوں میں یہ عمل عوام نے با ربار دیکھ لیا ہے اب تبدیلی کی ضرورت ہے اور وہ تبدیلی صر ف ایم ایم اے ہی لاسکتی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر