{AF}
کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور پاکستان کے سیاست دان اپنے محسنوں کو بھولے ہوئے ہیں ،محمود الحسن چودھری{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کو انتخابی سرگرمیوں سے غائب کیے ہوئے ہیں پاکستانی قوم ایسی جماعتوں کو ووٹ مت دیں جو کشمیر کی آزادی کے حوالے سے کوئی ایجنڈا نہیں رکھتیں،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور پاکستان کے سیاست دان اپنے محسنوں کو بھولے ہوئے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ اہل کشمیر توقع رکھتے ہیں کہ پاکستانی بھائی ہماری مدد کریں گے ہمیں ہندوستان کے قبضے سے آزاد کروائیں گے لیکن یہاں کی بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو دشمن کے پنجے سے آزاد کروانے کی بات تک نہیں کر رہیں ،یہ پارٹیاں پاکستان کی سلامتی اور بقاء سے نا بلد ہیں قوم ایسی پارٹیوں کو مسترد کرے اور اپنا ووٹ ایم ایم اے کے نامزد کردہ امیدواروں کو دیں جو کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر آئی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم ایسے امیدواروں کوووٹ دیں جوایوانوں میں پہنچ کر کشمیر کی پشتیبانی و ترجمانی کا حق ادا کریں ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ کریں ۔