قوم متحدہ مجلس عمل پر اعتماد کرے تو شہ رگ پاکستان نریندر مودی کے پنجے سے آزاد کروائیں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidقوم متحدہ مجلس عمل پر اعتماد کرے تو شہ رگ پاکستان نریندر مودی کے پنجے سے آزاد کروائیں گے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

قوم متحدہ مجلس عمل پر اعتماد کرے تو شہ رگ پاکستان نریندر مودی کے پنجے سے آزاد کروائیں گے،میاں اسلم،ڈاکٹر خالد محمود خان اسلام آباد کو اسلام کا گہوارہ بنائیں گے،سیکولر ،لینڈ مافیا اور بھتہ خوروں کو اسلام آباد سے بے دخل کر کے اسلام کا جھنڈا لہرائیں گے،پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دیں تا کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کا نظام نافذ ہوسکے اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ قوم متحدہ مجلس عمل پر اعتماد کرے تو شہ رگ پاکستان نریندر مودی کے پنجے سے آزاد کروائیں گے،اسلام آباد کو اسلام کا گہوارہ بنائیں گے،سیکولر ،لینڈ مافیا اور بھتہ خوروں کو اسلام آباد سے بے دخل کر کے اسلام کا جھنڈا لہرائیں گے،پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دیں تا کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کا نظام نافذ ہوسکے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام ورکرز کنونشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان،نائب امراء نورالباری،مشتاق ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم،ناظم انتخاب کاشف چوہدری ،امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصراﷲ رندھاوا،محمد یاسین خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اسلم نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا لیکن بدقسمتی سے 70سال گزرنے کے باوجود اسلام کا نظام نافذ نہیں ہوسکا اس ملک کو چند لٹیروں،جاگیرداروں،سرمایہ داروں،بھتہ خوروں اور لینڈ مافیا نے قبضہ کیے رکھا ،متحدہ مجلس عمل اس قبضے کے خلاف اعلان جہاد کیے ہوئے ہے اسلام آباد کل بھی اسلام کا تھا اور آج بھی اسلام کا ہو گا کشمیر کی آزادی کے لیے میں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا اسلام آباد کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ کشمیر کی آزادی کے لیے ٹھوس پالیسی اور حکمت عملی لے کر نکلے ہیں اہل کشمیر 25جولائی کو کتاب پر مہر لگائیں تا کہ کتاب کامیاب ہو اور اس ملک میں اﷲ کی کتاب کا نظام نافذ ہو انہوں نے کہاکہ ظالموں کے ہاتھ روکیں گے اور مظلوم کی داد رسی کریں گے پاکستان کو حقیقی پاکستان بنائیں گے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیری پاکستان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں کراچی سے لے کر خیبر تک لاکھوں کشمیری جماعت اسلامی کے ڈسپوزل پر ہیں ،شہداء اور غازیوں کی اولاد ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں متحدہ مجلس عمل کی پشت پر کھڑے ہیں ہمارے کارکنان ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچیں گے آپ کے لیے مہم چلائیں گے کشمیری پاکستان کی سلامتی استحکام اور بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے والے دریاؤں کے پانی کے ساتھ کشمیریوں کا خون بھی شامل ہے جماعت اسلامی کے کارکن وہ خوش نصیب لوگ ہیں جو اﷲ کی رضا اور اﷲ کے دین کی سربلندی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان نے آزمائش کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے اہل کشمیر جماعت اسلامی پاکستان کو اپنا محسن سمجھتے ہیں پوری ملت اسلامیہ کی نظریں پاکستان اور جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر