{AF}
حلقہ کوٹلی کو دو حصوں میں تقسیم کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ،محمود الحسن چودھری{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سابق سیکرٹری جنرل و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ کوٹلی 1محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ حلقہ کوٹلی کو دو حصوں میں تقسیم کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ،آبادی اور رقبے کے اعتبار سے یہ حلقہ تقسیم ہونے کا نصاب پورا کرتا ہے راج محل اور کوٹلی کو الگ الگ حلقوں کا نام دیا جائے ،ان خیالا ت کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حلقے کی جو فطری تقسیم بنتی ہے اسی بنیاد پر اضافی حلقہ دیا جائے تا کہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کی ترجمان ہے اور مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 13وی آئینی ترامیم خوش آئند ہے اسمبلی اور کونسل نے اس کو پاس کر کے کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے ہم اس کی تائید اور حمایت کرتے ہیں ۔