{AF}
گلگت بلتستان کو پیکجز اور آرڈزپر چلانے کے بجائے عبوری آئین دیا جائے، مشتاق ایڈووکیٹ{/AF}
گلگت( پ ر) سابق وزیر قانون و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو پیکجز اور آرڈزپر چلانے کے بجائے عبوری آئین دیا جائے،گلگت بلتستان کے عوام کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے جس پر تمام جماعتیں متفق ہیں ،جماعت اسلامی نے ہمیشہ تنقید برائے تعمیر کی ہے حکومت کے اچھے اقدامات کی تحسین کرتے ہیں اور مسائل کی نشاندہی کرتے رہیں گے ،جماعت اسلامی کا شروع دن سے یہ موقف تھا کہ اس خطے کے عوام کے لیے آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیاجائے باقی پارٹیوں نے بھی اس موقف کی حمایت کر کے ہمارے موقف کی تائید کی ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیے ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی مشترکہ کونسل تشکیل دی جائے جس میں دونوں آزاد خطوں کی برابر نمائندگی ہو ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اراکین جنرل کونسل اور امیدواران جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر گلگت بلتستان سیاسی امور کے سربراہ مولانا عبدالسمیع،سیکرٹری گلگت بلتستان اسماعیل شریعت یار ،نظام الدین،تنویر حیدری سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ اور آئندہ سال کے اہداف طے کئے گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے ہم اﷲ کی زمین پر اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں میرٹ کی بالادستی ،ظلم اور کرپشن کاخاتمہ ہو گا تو ہمارے مسائل حل ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قیادت کے انتخاب کا مرحلہ ہے اس موقع پر عوام ایم ایم اے کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں تا کہ پاکستان میں بھی نفاذ شریعت کا نظام آئے اور عوام کو عدل و انصاف میسر آئے ۔