پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور دنیا کی قیادت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ امانتدار اور دیانتدار قیادت کوکامیاب کیا جائے ، راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassamپاکستان کو مسائل سے نکالنے اور دنیا کی قیادت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ امانتدار اور دیانتدار قیادت کوکامیاب کیا جائے ،  راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اور غریب عوام ایم ایم اے کوووٹ دیں تا کہ جن مقاصد کے لیے پاکستان معروض وجود میں آیاتھا وہ پورے ہوسکیں،پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور دنیا کی قیادت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ امانتدار اور دیانتدار قیادت کوکامیاب کیا جائے ،جماعت اسلامی پاکستان اور دیگرمذہبی جماعتوں کا تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ہے یہ سب جماعتیں اب ایم ایم اے کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر میدان انتخاب میں ہیں ان کو کامیاب کرایا جائے ،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کو انتخابی سرگرمیوں میں سر فہرست رکھیں ،جوپارٹیاں کشمیر کا ذکر نہیں کرتیں ان کو عوام ووٹ نہ دیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے شہ رگ کو دشمن کے پنجے سے آزاد کروانے کی جو پارٹیاں لائحہ عمل اور جرات نہیں رکھتیں وہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء سے کھیل رہی ہیں ،پاکستان کی سلامتی بقاء اور استحکام کشمیر کی آزادی میں مضمر ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر