طیب اردگان کی کامیابی امت مسلمہ کی بیداری اور مبارک کا پیغام ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiطیب اردگان کی کامیابی امت مسلمہ کی بیداری اور مبارک کا پیغام ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ طیب اردگان کی کامیابی امت مسلمہ کی بیداری اور مبارک کا پیغام ہے،ملائیشیاء میں مہاتیر محمدنے تمام سازشوں کے باوجود کامیابی حاصل کی پاکستان سمیت مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ حقیقی لیڈر شپ کا فقدان ہے جو امت مسلمہ کی حقیقی ترجمانی کر سکے،پاکستانی قوم درست فیصلہ کرے تا کہ نظریاتی ورثے کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے،کشمیر،فلسطین،افغانستان،برما سمیت دنیا میں مسلمان اپنی بقاء اور آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں سیکولر حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے مسلمانوں کے حقوق کر دبا رہے ہیں حق وباطل کا معرکہ برپا ہے طاغوتی اور مغربی استعمار کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود دنیا میں اسلامی تحریکیں پیش قدمی کررہی ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے چھتر نمبر1مرہنہ میں جامع مسجد میں خطبہ جمعہ سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ مسلم دنیا میں کشمکش جاری ہے استعماری طاقتوں کا ہدف امت مسلمہ کو حقیقی لیڈر شپ سے محروم رکھنا ہے آزادکشمیر اور پاکستان نظریہ کی بنیاد پر معروض وجود میں آئے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک عروج پر ہے شہداء کی قربانیوں کو نتیجہ خیر بنانے کے لیے ہم سب کو اپنا دینی اور ملی فریضہ ادا کرنا ہو گاتحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کرتے ہوئے مجاہدانہ کردار ادا کرنا ہو گا اسی جدوجہد سے ایمان و تقویٰ محفوظ ہوسکتا ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسلامی نظام کے قیام کے بغیر ہمارا ایمان اور تقویٰ محفوظ نہیں رہ سکتے ،اسلام کو باحیثیت نظام زندگی ہر مسلمان کی خواہش ہے مشرق سے مغرب تک شہری دیہاتی مردوزن کی یہی خواہش ہے کہ اﷲ کا دین غالب آئے ،جماعت اسلامی اﷲ کے دین کے قیام اور غلبے کے لیے جدوجہد کررہی ہے اسلامی نظام کے قیام سے ہی ہمارے حقوق کا تحفظ ہے اﷲ کے حقوق کے ساتھ ساتھ ہمیں بندوں کے حقوق کو بھی ادا کرنا چاہیے اپنا حق دوسروں کے لیے چھوڑ دینا ایثار اور قربانی ہے فساد اور انتشار کا سبب اﷲ کے بندوں کے حقوق کو نظر انداز کرنا ہے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں جو تربیت ہوئی بقیہ 11ماہ ہمیں رمضان کی طرح گزارنے چاہیں اسی سے اﷲ کی نصرت ملے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر