ہندوستان نے کشمیر میں شکست کو تسلیم کر لیا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidہندوستان نے کشمیر میں شکست کو تسلیم کر لیا ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے زوال کا سبب قرآن سے دوری اور باہمی فرقہ واریت ہے اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر شعبے میں انسانوں کی راہنمائی کرتا ہے،ہندوستان نے کشمیر میں شکست کو تسلیم کر لیا ہے کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ،کشمیر کی آزادی تک پشتیبانی جاری رکھیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع میرپور کے زیر اہتمام تربیتی نشست اور جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع میرپور بشیر احمد شگو،سیکرٹری ضلع ظہیر بابر،مولانا عتیق الرحمان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ امت مسلمہ بہترین امت ہے اس نے خود بھی قرآن پر عمل کرنا ہے اور لوگوں کو بھی اس کی دعوت پہنچانی ہے ایمان مسلمان کے دل میں موجود ہوتا ہے جب کوئی مسلمان گناہ کبیرہ کرتا ہے تو ایمان دل سے نکل جاتا ہے جب انسان توبہ کرتا ہے تو اﷲ تعالیٰ ایمان کو دل میں ڈال دیتا ہے انسان اگر یقین محکم،علم نافع،دعوت الی اﷲ اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائے تو دنیا میں غالب ہو سکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،جماعت اسلامی عالمگیر اسلامی تحریک ہے جو دنیا کے 5ممالک میں جماعت اسلامی اور باقی میں مختلف ناموں سے کام کررہی ہے ،سید مودودی ؒ نے قرآن میں غوطہ زن ہو کر اس تحریک کی بنیاد رکھی اس تحریک کا مقصد اﷲ کی زمین پر اﷲ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد اور اﷲ کے قانون کا نفاذ ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان مطالعے کا اہتمام کریں قرآن کے ساتھ اپنا تعلق کو مضبوط کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر