صحافت مقدس پیشہ ہے عوامی مسائل کی نشاندہی اور مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے صحافی اپنا کردارادا کریں،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid صحافت مقدس پیشہ ہے عوامی مسائل کی نشاندہی اور مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے صحافی اپنا کردارادا کریں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

تھوراڑ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ صحافت مقدس پیشہ ہے عوامی مسائل کی نشاندہی اور مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے صحافی اپنا کردارادا کریں،ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم کی انتہا کررہا ہے ،ہندوستان نے گورنر راج نافذ کر کے نام نہاد جمہوریت کی کلی کھول دی ہے ،معروف صحافی ڈاکٹر شجاعت بخاری کی شہادت کے بعد قابض ہندوستانی افواج صحافیوں کو دھمکیاں دے رہی ہے کشمیری موت سے بے خوف ہو کر آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے معروف صحافی عابد شفاعت کے بھائی کی شادی کے موقع اور ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ پاکستان کے ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرے لیکن کشمیریوں کو گلہ ہے کہ ہمارا میڈیا ہندوستان کو بے نقاب کرنے میں وہ کردار ادا نہیں کررہا جو وقت اور حالات کا تقاضا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر