{AF}
نریندر مودی گورنر راج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے اندر بڑے قتل عام کی منصوبہ بندی کررہا ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
باغ(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی گورنر راج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے اندر بڑے قتل عام کی منصوبہ بندی کررہا ہے حکومت پاکستان اور تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں ہندوستان کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں،پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو خطوط اور ملاقاتوں کے ذریعے یہ باور کروانے کی کوشش کی تھی کہ انتخابی سرگرمیوں کے اندر مسئلہ کشمیر کو سر فہرست رکھیں لیکن اس میں کمی محسوس کی جارہی ہے ،ہندوستان کو کٹہرے میں لانے کے لیے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ سامنے لائی ہے اس کو بنیاد بنا کر ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جائے ،آزاد خطے کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کی ترجیح اول ہے نظام کی اصلاح ،میرٹ کی بالادستی اور نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا اوروفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم کی انتہا ہو رہی ہے اور مزید قتل عام کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے پاکستان کا میڈیا اس کو اجاگر کرے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ میرٹ کی بالادستی ،کرپشن کا خاتمہ اور نظام کی اصلاح جماعت اسلامی کا مستقل ایجنڈا ہے متاثرین زلزلہ کے فنڈز کی واپسی کے لیے جماعت اسلامی مسلسل جدوجہد کررہی تھی سپریم کورٹ آف پاکستان نے رٹ پٹیشن دائر کی تھی اور شاہد خاقان عباسی سمیت جو بھی وزیر اعظم پاکستان مظفرآباد آیا اس کے سامنے یہ مسئلہ ہم نے رکھا اس کے نتیجے میں حکومت پاکستان نے ایک بڑی رقم اس مد میں مختص کی ہے اب حکومت آزادکشمیر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس رقم کو سکولوں کی تعمیر سمیت جو منصوبے زیر کا ر تھے ان کو مکمل کرے ،انہوں نے کہاکہ میری یہ ترجیح ہے کہ آزاد خطے کے اندر اور باالخصوص حلقہ وسطی باغ میں ماضی میں وہ علاقے جو کسی وجہ سے نظر انداز ہو گے اور ان کو بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ،تعمیر و ترقی اور نظام کی اصلاح ہو تا کہ عوام مطمین ہوں انہوں نے کہاکہ ایک خطیر رقم انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے خرچ کی جاتی ہے لیکن عوام ان اداروں کی کارکردگی سے مطمین نہیں ہیں عوام کا گلہ ہے کہ اصلاح کے باوجود بھی رشوت اور سفارش کے بغیر کام نہیں ہو رہے اس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ہماری کوشش ہے کہ بغیر رشوت اور سفارش کے میرٹ کی بنیاد پر غریب عوام کے کام ہوں تا کہ لوگ مشکلات سے نکل سکیں ۔