رمضان قرآن ایمان اور تقویٰ کا مہینہ ہے ،اس ماہ مقدس میں سب سے زیادہ فتوحات ہوئیں، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi رمضان قرآن ایمان اور تقویٰ کا مہینہ ہے ،اس ماہ مقدس میں سب سے زیادہ فتوحات ہوئیں، عبدالرشید ترابی{/AF}

ہاڑی گہل( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ رمضان قرآن ایمان اور تقویٰ کا مہینہ ہے ،اس ماہ مقدس میں سب سے زیادہ فتوحات ہوئیں،اس مقدس ماہ کا حقیقی پیغام کشمیریوں اور فلسطینیوں نے سمجھا ہے جو جہا دکررہے ہیں،یہ قرآن کا مہینہ ہے قرآن کو سب سے بڑھ حق یہ ہے کہ اس کے نظام کو نافذ کیاجائے،قرآن پڑھنا سمجھنا اور اس پر عمل کرنے سے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی،ساری انسانیت نقصان اور خسرے میں ہے سوا ان لوگوں کے جو ایمان لائے عمل صالحے کیے حق بات کی تلقین اور اس کے نتیجے میں آنے والی مشکلات پر صبر کیا،ایمان لانے کے بعد عمل صالح کا مرحلہ آتا ہے اور اس کے بعد دین کی دعوت اور اس پر صبر کرنے والے لوگ ہی کامیاب ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دین کے غلبے کی دعوت لے کر اٹھی ہے ،اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کا قانون ہوناچاہیے جو نظام اپنے بندوں کے لیے اﷲ نے دیاہے اسی کو نافذکریں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے،آج ہم جن مسائل کا شکار ہیں اس کی بڑی وجہ دین سے دور ی ہے ۔دین بیزار نظام ہے اس کے اندر کسی کو انصاف نہیں مل سکتا،انصاف دین کے اندر ہے اور جب دین غلب تھا کہ دنیا میں انصاف کا بول بالاتھا،ایک دنیا پر مسلمانوں کی حکومت تھی سب کے ساتھ انصاف ہوتاتھا حتٰی کے غیرم مسلمانوں کے ساتھ بھی انصاف کیا جاتا تھا دنیا میں جہاں بھی ؂ظلم اورناانصافی ہوتی تھی اسلامی ریاست اس کی سرکوبی کرتی تھی اسلامی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہوتی تھی کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرے ان کی عزت ،جان مال کا تحفظ کرے ،جماعت اسلامی اسی اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور نظام کی تبدیلی ہمارا ہدف ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر