جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے مظفر ہاشمی مرحوم کشمیریوں کے ترجمان تھے،ڈاکٹر خالدمحمود

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے مظفر ہاشمی مرحوم کشمیریوں کے ترجمان تھے،ڈاکٹر خالدمحمود{/AF}

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے مظفر ہاشمی مرحوم کشمیریوں کے ترجمان تھے،ڈاکٹر خالدمحمود راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے مظفر ہاشمی مرحوم نے ہمیشہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے،پاکستان اور عالمی سطح پر مظفر ہاشمی مرحوم نے مسئلہ اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں اہم کردارا دا کیاہے ،ملت اسلامیہ جموں کشمیرکی موت پر سوگوار ہے اور ان کی کشمیرکے حوالے سے خدامات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام او رلواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے،اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ کشمیری ان کی خدمات کو یاد رکھیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر