{AF}
معروف صحافی شجاعت بخاری کی شہادت ہندوستان کی شکست کا کھلا ثبوت ہے، ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ معروف صحافی شجاعت بخاری کی شہادت ہندوستان کی شکست کا کھلا ثبوت ہے ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں شکست کھاچکاہے،قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے،شجاعت بخاری اپنی صحافتی ذمہ داریوں اداکررہے تھے ہندوستان کو بے نقاب کررہے تھے ،مقبوضہ کشمیرکے اندار ہندوستان کی دستبرد سے کوئی بھی شعبہ اور علاقہ محفوظ نہیں ہے،اسلامی ممالک ہندوستان کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں تو مسئلہ کشمیردنوں میں حل ہوسکتاہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پوری دنیا کے صحافی اس مسئلے کو آٹھائیں صحافی اور ریلیف فراہم کرنے والوں کوجنگ میں بھی کام کرنے کی اجازت ہوتی ہے ،ہندوستان نے دروجنوں صحافیوں کو اس لیے موت کے گھاٹ اتاردیا،اس کانوٹس نہ لینے سے بھارت کو اور شہ مل رہی ہے اور وہ مزید مظالم اور قتل عام کررہاہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتبانی جاری رکھے گی اور جب تک پورا کشمیرآزاد ہوکر پاکستان کے ساتھ مل نہیں جاتا جماعت اسلامی کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی،انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے شجاعت بخاری کو شہید کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ کوئی ہمارے مظالم سے پردہ نہ اٹھائے اور اگر کوئی اٹھائے گاتو اس کی سزا شہادت ہے ،کشمیری موت سے بے خوف ہوچکے ہیں وہ تو شہادت کی دعائیں مانگتے ہیں بھارت کی بھول ہے وہ طاقت کی بنیاد پر زیادہ دیر قبضہ برقرار رکھ سکے گا۔