ہندوستان اپنی شکست تسلیم کرکے کشمیرسے فوجی انخاء کرے،شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehmanہندوستان اپنی شکست تسلیم کرکے کشمیرسے فوجی انخاء کرے،شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل لرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ہندوستان اپنی شکست تسلیم کرکے کشمیرسے فوجی انخاء کرے،کشمیریوں کو قتل عام کرکے ان کو غلام نہیں رکھ سکتا،شجاعت بخاری کی شہادت ہندوستان کی بکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،حکومت آزاد کشمیراورپاکستان ٹھوس حکمت عملی تشکیل دے کر آزادی کی منزل کو حاصل کریں،سپہ سالار بھی اس موقع پر اپنا کردار اداکریں گورنر راج کا مطلب ہندوستان کی ناکامی اور مزید مظالم ڈھانے کی پالیسی ہے دنیا اس کو مسترد کرے،ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار نہ کیاجائے بلکہ کشمیرکی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کررہاہے عالمی برادری کی خاموشی بھارت کو مزید مظالم کی شہ دے رہاہے،اسلامی ممالک اور عالمی برادری اس کانوٹس لے،بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قراردادا پاس کرکے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر